ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج پھر سے جمع ہورہی ہیں تاکہ ملک کے مشرقی حصے میں مزید شدید حملے کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں گولہ باری جاری ہے۔ روس پھر سے اپنے کچھ فوجیوں کو مختلف حصوں میں بھیج کرکے ان کو دوبارہ تعینات کر رہا ہے تاکہ وہ ڈونباس کے علاقے میں اپنی کوششیں تیز کر سکے۔ دریں اثنا برطانیہ نے کہا کہ روس جارجیا سے 1200 سے 2000 فوجیوں کو لے جارہا ہے تاکہ یوکرین میں موجود فوج کو زیادہ طاقتور بنایا جاسکے۔ Russian Forces Are Regrouping In Ukraine Says NATO
Russian Ukraine War: روسی افواج یوکرین میں پھر سے جمع ہو رہی ہیں، ناٹو
ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج پھر سے جمع ہورہی ہیں تاکہ ملک کے مشرقی حصے میں مزید شدید حملے کئے جاسکیں۔ Russian Forces Are Regrouping In Ukraine Says NATO
روسی افواج یوکرین میں پھر سے جمع ہو رہی ہیں، ناٹو
دوسری جانب ماسکو نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی طرف سے شمالی یوکرین میں فوجی کارروائی کو کم کر دی جائیں گی اور جنوب مشرق میں ڈونباس علاقے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دریں اثنا یوکرین کی فضائیہ نے مغربی ممالک سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی پرانے طرز کی مشینیں ہیں، جو کہ روس کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
(یو این آئی)