اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Russian Defense Minister Talks to Rajnath روسی وزیر دفاع کی راج ناتھ سے ٹیلیفونک بات چیت، ڈرٹی بم کے ممکنہ استعمال سے متعلق تبادلہ خیال - dirty bomb

روسی وزیر دفاع نے راج ناتھ سنگھ سے یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بموں کے ممکنہ استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کسی بھی فریق کو ایٹمی حملے کے آپشن پر غور نہیں کرنا چاہیے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان انسانیت کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔Russian Defense Minister talks to Rajnath

Russian Defense Minister talks to Rajnath
روسی وزیر دفاع کی راجناتھ سے ٹیلیفونک گفتگو

By

Published : Oct 26, 2022, 5:40 PM IST

نئی دہلی: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بدھ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے فون پر بات کی۔ اس دوران یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بم کے ممکنہ استعمال کے بارے میں روس کے خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئی دہلی میں روسی سفارت خانے نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یوکرین کی طرف سے ڈرٹی بم کے ممکنہ استعمال کے اشتعال انگیزی پر روس کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔Russian Defense Minister talks to Rajnath

روسی وزیر دفاع کی راج ناتھ سے گفتگو

وہیں راج ناتھ سنگھ نے یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے بات چیت، سفارت کاری کا راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ راج ناتھ سنگھ نے سرگئی شوئیگو سے کہا کہ کسی بھی فریق کو ایٹمی حملے کے آپشن پر غور نہیں کرنا چاہیے۔ جوہری یا ریڈیالوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کا امکان انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے روس کے ’ڈرٹی بم‘ کے الزامات کو کیا مسترد

عالمی خبر رساں ادارہ روئٹرز کی خبر کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شوئیگو نے اتوار کے روز نیٹو کے وزرائے دفاع کے ساتھ اس معاملے پر کئی بار بات چیت بھی کی۔ یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے روس کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ کیف ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ساتھ ہی یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس جنگ کو مزید بڑھانے کے لیے ایسی چیزیں استعمال کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details