مشرقی یورپی ملک کی صورت حال پر نیٹو ممالک اور ماسکو کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان روس نے جمعہ کو یوکرین کی صورت حال پر بھارت کے موقف India's Position on Ukraine Situation کا خیر مقدم کیا۔
روس کا یہ ردعمل ایک دن بعد سامنے آیا جب بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا کہ "خاموش اور تعمیری سفارت کاری" "Quiet and Constructive Diplomacy" وقت کی اہم ضرورت ہے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جانا چاہئے جو کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے۔
بھارت میں روسی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ ہم بھارت کے متوازن، اصولی اور آزاد نقطہ نظر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں، جمعرات کو بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی اپیل کی۔
ٹی ایس ترومورتی نے مزید کونسل کو یہ بھی بتایا کہ "بھارت کی دلچسپی ایک ایسا حل تلاش کرنے میں ہے جو تمام ممالک کے جائز سیکورٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے فراہم کر سکے اور جس کا مقصد خطے اور اس سے باہر طویل مدتی امن اور استحکام کو محفوظ بنانا ہو، اس لیے بھارت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ مسئلہ صرف سفارتی بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: