اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Calls Ukraine Meet: یوکرین بحران پر مودی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس

یوکرین کے دارالحکومت کیو اور کھارکیو شہر پر روسی حملے جاری ہیں، Russia Ukraine War اس دوران یوکرین سے بھارتی باشندوں کو نکالنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی حکومت نے نئی منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں چار وزراء کو یوکرین کے پڑوسی ممالک میں بھیجا جائے گا۔

مودی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
مودی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

By

Published : Feb 28, 2022, 12:22 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے یوکرین بحران کو لے کر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ Modi Calls Meeting on Ukraine Crisis اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، جیوتی رادتیہ سندھیا، کِرن رجیجو اور ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ یوکرین کے پڑوسی ممالک میں جائیں گے تاکہ وہاں پھنسے بھارتی باشندوں کو نکالنے میں مدد کی جاسکے۔ Ministers to Travel to Neighboring Countries of Ukraine

بتادیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آج پانچواں دن ہے۔ روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیو اور خارکیو شہر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ان کے قتل کے لیے 400 سے زائد افراد کو دارالحکومت کیو بھیجا ہے۔

اس دوران مودی نے میٹنگ کرکے یوکرین سے بھارتیوں کو نکالنے کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں چار وزراء کو یوکرین کے پڑوسی ممالک بھیجا جائے گا۔

اس سے پہلے یوکرین سے 249 بھارتیوں کو لے کر پانچویں پرواز دہلی پہنچی ہے۔ یہ پرواز اتوار کی رات رومانیہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

پرواز دہلی ایئرپورٹ پہنچی تو اہل خانہ اپنے بچوں سے مل کر جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے ان کا پھولوں اور گلدستوں سے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia War: بھارتی طالبہ نے یوکرین چھوڑنے سے کیوں انکار کیا؟

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے کو روسی فوجیوں نے کیو کے قریب ایک ہوائی اڈے پر تباہ کر دیا۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے اتوار کو اس حوالے سے معلومات دی۔

دراصل AN-225 مریا جسے یوکرین میں 'ڈریم' کہا جاتا ہے، یوکرین کی ایروناٹکس کمپنی اینٹونوف نے بنایا تھا اور اسے دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ شمار کیا جاتا تھا۔ مبینہ طور پر روسی گولہ باری کی وجہ سے طیارہ کیو کے باہر ہوسٹومیل ہوائی اڈے پر جل گیا۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے حملے میں اب تک 116 بچوں سمیت 1684 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم وزارت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اب تک کتنے فوجی مارے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details