اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Russia-Ukraine War: یوکرین سے لوٹے مہران منصوری سے خاص گفتگو

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے رہنے والے مہران منصوری آپریشن گنگا کے تحت اپنے آبائی وطن پہنچے اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اپنی روداد سنائی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہاں کے حالات سازگار نہیں ہیں، روس یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ Exclusive Interview With Stranded Medical Student

یوکرین میڈیکل طالب علم مہران منصوری سے خاص گفتگو
یوکرین میڈیکل طالب علم مہران منصوری سے خاص گفتگو

By

Published : Mar 3, 2022, 1:58 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے رہنے والے مہران منصوری یوکرین میں میڈیکل کے طالب علم ہیں اور یوکرین_روس کے درمیان جنگ Russia Ukraine War کی وجہ سے اپنے آبائی وطن لوٹے آئے ہیں۔

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں بھارت کے ہزاروں طلباء وہاں پھنس گئے ہیں جنکو آپریشن گنگا کے تحت بھارت واپس لایا جا رہا ہے۔ یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء کی سکیورٹی کا بھی مسئلہ ہے، ان کے پاس خورد و نوش کی اشیاء ختم ہوگئی ہے، اے ٹی ایم میں پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں، اسی صورتحال میں بھارتی طلبا کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں بھارتی حکومت طلبا کو وہاں سے نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

یوکرین میڈیکل طالب علم مہران منصوری سے خاص گفتگو

مزید پڑھیں:۔Operation Ganga: یوکرین سے متعدد بھارتی شہریوں کی وطن واپسی

اس دوران مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے رہنے والے مہران منصوری آپریشن گنگا کے تحت اپنے آبائی وطن پہنچے اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اپنی روداد سنائی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہاں کے حالات سازگار نہیں ہیں، روس یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ جس کو لے کر روس مسلسل یوکرین پر حملے کر رہا ہے جبکہ یوکرین اپنی دفاع میں روس پر حملے کر رہا ہے۔ جنگ کے سبب بھارتی طلباء کو شدید پریشانیوں کا سامنا کر پڑھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details