روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور بھارت کی دوا ساز کمپنی ہیترو کا مقصد اسپوٹنک وی کووڈ 19 ویکسین کو بھارت میں بھی شروع کرنے کا ہے۔
روسی سوویرین ویلتھ فنڈ اور بھارت کی دوا ساز کمپنی ہیترو نے اسپوٹنک وی ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بھارت میں روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی ہر سال 100 ملین سے زائد خوراکیں تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 11 اگست کو روس دنیا کا کووڈ-19 ویکسین رجسٹر کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
روس کے قومی تحقیقاتی امراض برائے وبائی اور مائکروبیوولوجی کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپوٹنک وی کے انسانوں پر تیسرے مرحلے کے ٹسٹوں کا کافی باریکی سے تجزیہ کیا گیا ہے اور اس کی شرح 92 فیصد پائی گئی ہے۔
یہ ٹسٹ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار رضاکاروں پر کیا گیا تھا اور اس کے اعداد و شمار کو پہلی بار عبوری طور سے تجزیہ کیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں پہلے انجیکشن کے 21 دن بعد 16 ہزار سے زیادہ افراد کو یہ ویکسین یا پلاسیبو ٹریٹمنٹ دیا گیا تھا اور اس کی موثر شرح دوسرے ڈوز کے بعد 92 فیصد پائی گئی ہے
روس کے پہلے مصنوعی سیارہ کے نام سے منسوب سپوتنک وی، روسی وزارت صحت کے جمیلیا نیشنل ریسرچ سنٹر برائے ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیالوجی (جی این آر سی ای ایم) نے تیار کیا ہے۔