پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہ ہو سکے جس کے باعث پیر کی صبح 11 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔
جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح 11 بجے وقفہ صفر کا اعلان کیا، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔
ترنمول کانگریس کے ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈرز جنتر منتر پر کسانوں کے ساتھ
بائیں بازو کی جماعتیں، شرومنی اکالی دل، راشٹریہ جنتا دل اور شیو سینا کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے تھے۔
ڈپٹی چیئر مین ہری ونش نے کہا کہ ’’آج کسانوں کی تحریک اور پیگاسس کے مسئلہ کے حوالے سے ضابطہ 267 کے تحت نو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین پہلے ہی ان معاملات پر توجہ اور مختصر بحث کی اجازت دے چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو وقت طے کرنے کے لئے وزیر پارلیمانی امور سے ملنا چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کردیا گیا