جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نان ویج کھانے کو لے تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور لفٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، جس میں دونوں فریق کو کافی جوٹیں آئی ہیں۔ اس جھڑپ میں زخمی ہوئے طلبہ کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی سے بات نہیں ہوئی۔ ABVP Protest Over Non-veg Food
دوپہر میں نان ویج کھانے کو لے کر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے کیمپس کا ماحول کافی گرم ہوگیا۔ وہیں شام کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کی جانب سے اسٹوڈنٹ سینٹر میں میٹنگ بلائی گئی۔ اس دوران اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جو خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس میں اے بی وی پی اور بائیں بازو کی طلبہ یونین دونوں کے کارکنان کو چوٹیں آئیں۔ وہیں بائیں بازو کی طالب علم تنظیم کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کو لے کر یونیورسٹی انتظامیہ سے شکایت کی گئی ہے۔ دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اس پورے واقعہ کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسی اہلکار سے بات نہیں ہو سکی۔
دراصل اس بار کاویری ہاسٹل کی میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوا۔ دراصل، دائیں بازو کے کچھ طلباء نے کاویری ہاسٹل میں نوراتری پوجا کا پروگرام منعقد کیا ہے۔ ان طلبا نے میس سپروائزر سے کہا تھا کہ وہ نوراتری کے دوران میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش نہ کریں لیکن اتوار کو میس میں میٹ سپلائیر میٹ لے کر پہنچ گیا۔ اس پر دائیں بازو کے طلبہ اس سے الجھ پڑے اور اس سے میٹ واپس لے جانے کے لیے کہنے لگے۔ تبھی میٹ سپلائیر کی حمایت میں لیفٹ ونگ کے طلباء آ گئے اور وہ میس میں میٹ کی ڈیمانڈ کرنے لگے۔ دراصل آج اتوار ہے اور اس دن میس میں سبزی اور نان ویجیٹریئن دونوں طرح کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔