اردو

urdu

By

Published : Jan 31, 2023, 3:33 PM IST

ETV Bharat / bharat

RSS on Pasmanda Muslims پسماندہ مسلمانوں کو بھارتی جنتا پارٹی سے جوڑنے کی آر ایس ایس کی حکمت عملی

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ مسلمانوں کو بھارتی جنتا پارٹی سے جوڑنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اور لیڈران سے مسلسل ملاقات بھی کر رہے ہیں اور انہوں نے بی جے پی کارکنان سے پسماندہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو پارٹی کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش تیز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پسماندہ مسلمانوں کو بھارتی جنتا پارٹی سے جوڑنے کی آر ایس ایس کی حکمت عملی تیز
پسماندہ مسلمانوں کو بھارتی جنتا پارٹی سے جوڑنے کی آر ایس ایس کی حکمت عملی تیز

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی بہت جلد پسماندہ مسلمانوں کے مسائل پر باقاعدہ کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ سرگرم ہے تاکہ بھارت کے مسلمانوں کو قوم پرستی کی وسیع تحریک میں جوڑے جا سکے۔ اس سلسلے میں گذشتہ سال نومبر میں منعقد میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ آر ایس ایس گذشتہ پانچ دہائیوں سے مسلمانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے مادھو سداشیو گولوالکر کے زمانے سے ہی مسلم دانشوران اور لیڈران سے بات چیت شروع کر دی تھی۔ سنگھ نہ صرف اسلامی اسکالروں کے ساتھ مسلسل بات چیت کریے گا بلکہ کانفرنسز اور سیمیناروں کے ذریعے انہیں سنگھ کی قوم پرست تحریک سے بھی جوڑے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سنگھ اس کام میں بھارتی جنتا پارٹی کی مدد لینے جا رہا ہے کیونکہ بھارتی جنتا پارٹی سیاسی میدان میں کام کرتی ہے۔ اسی وجہ سے بی جے پی کے لیڈرز اس تحریک میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سنگھ نے بھارتی جنتا پارٹی سے یہ بھی کہا کہ وہ مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ مداخلت کرنے کی کوشش کرے۔ اس تناظر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے حال ہی میں پسماندہ مسلمانوں کا ایک کنونشن منعقد کیا تھا۔ پسماندہ مسلمانوں کی ایسی کانفرنس ہریانہ، اترپردیش، جھارکھنڈ اور راجستھان میں بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کی بھارتی جنتا پارٹی بھی اس سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کر سکتی ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی جنتا پارٹی کارکنان سے مسلمانوں اور عیسائیوں کو پارٹی کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش تیز کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے یہ بات دہلی میں حال ہی میں منعقدہ بھارتی جنتا پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں کہیں۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نے 16 اور 17 جنوری کو خطاب کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے 17 فیصد مسلمانوں اور تقریبا تین فیصد عیسائیوں کو اپوزیشن میں دھکیلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس لیے ان دو اقلیتی برادریوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پارٹی کے نظریے کو ان برادریوں تک پہنچانے کے لیے مسلسل مہم چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Danish Azad Ansari Meets PM دانش آزاد انصاری کی وزیر اعظم سے ملاقات میں پسماندہ مسلمانوں کے بارے میں کیا بات ہوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details