اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

RSS Muslim Wing Condemns Hate Speech: مسلم راشٹریہ منچ نے دھرم سنسد پر تنقید کی - مسلم منچ نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی مخالفت کی

مسلم راشٹریہ منچ نے معاشرے میں بڑھتی منافرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھرم سنسد میں کی گئی اشتعال انگیز تقاریر RSS Muslim Wing Condemns Hate Speech کی پُرزور مخالفت کی۔

کی گئی
مسلم راشٹریہ منچ نے دھرم سنسد پر تنقید کی

By

Published : Jan 24, 2022, 3:13 PM IST

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی مسلم ونگ RSS Muslim Wing نے اتر پردیش کے تین اضلاع میں عوامی بیداری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کے لیے مسلم علماء اور دانشوران کے ساتھ میٹنگ کی۔

مسلم راشٹریہ منچ Muslim Rashtriya Manch کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کے 10 ارکان کی ایک ٹیم نے امروہہ، مرادآباد اور رام پور اضلاع میں مہم چلائی ہے۔

بیان کے مطابق میٹنگ میں مسلم راشٹریہ منچ نے معاشرے میں بڑھتی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھرم سنسد میں کی گئی اشتعال انگیز تقاریر کی پر زور مخالفت کرتا ہے۔


بتادیں کہ گزشتہ برس دسمبر میں اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد 'دھرم سنسد' میں دیے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ نے کہا کہ "وہ محسوس کرتے ہیں کہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی والے بیانات ایک مہذب معاشرے کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔"

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر محمد اختر نے کہا کہ' سنگھ یا حکومت کا اس طرح کے دھرم سنسد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور مسلم راشٹریہ منچ ایسے واقعات کی حمایت نہیں کرتی اور دھرم سنسد میں دیے گئے بیانات کی پر زور مذمت کرتی ہے۔' RSS Muslim Wing Condemns Hate Speech

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details