اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

RSS Chief Mohan Bhagwat visits the Mosque: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا مسجد دورہ - مولانا جمیل الیاسی کی برسی

مولانا جمیل الیاسی کے بیٹے صہیب الیاسی نے بتایا کہ موہن بھاگوت کی آمد اورملاقات مکمل طور پر نجی تھی۔ RSS Chief Mohan Bhagwat visits the Mosque

Etv Bharatآر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا مسجد دورہ
Etv Bharatآر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا مسجد دورہ

By

Published : Sep 22, 2022, 2:13 PM IST

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے آج صبح کستوربا گاندھی مارک پر واقع آل انڈیا امام اورگنائزیشن کی مسجد میں چیف امام مولانا عمیر الیاسی اور ان کے بھائی صہیب الیاسی سے ملاقات کی، یہ پہلا موقع ہے جب موہن بھاگوت نے کسی مسجد میں اس طرح سے دورہ کیا ہو۔ RSS Chief Mohan Bhagwat visits the Mosque

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا مسجد دورہ

آپ بتا دیں کہ آج مولانا عمیر الیاسی کے والد مولانا جمیل الیاسی کی برسی ہے اس موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو دعوت دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے صبح تقریبا دس بجے مولانا عمیر الیاسی سے ان کے دفتر میں آ کر ملاقات کی۔ Mohan Bhagwat Meets Muslim Scholar

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مولانا جمیل الیاسی کے بیٹے صہیب الیاسی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات مکمل طور پر نجی تھی اس میں کسی بھی طرح کی سیاسی بات نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کے والد مولانا جمیل الیاسی ایک اسکالر تھے اور انہیں تمام مذاہب کے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے اسی لیے آر ایس ایس بھی انہیں ہمیشہ عزت و احترام سے یاد کرتا ہے اور آج چونکہ مولانا جمیل الیاسی کی برسی ہے اسی لیے موہن بھاگوت اور دیگر آر آیس ایس رہنماؤں نے ان سے ملاقات کرکے ان کی والد کی قبر پر گل پوشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Waqf Properties مدھیہ پردیش وقف املاک کی تحفظ کیلئے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

ABOUT THE AUTHOR

...view details