دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کئی مسلم دانشوروں سے ملاقات کی اور حالیہ تنازعات اور ملک میں مذہبی شمولیت کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آر ایس ایس کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ سنگھ کے نظریات کی تشہیر اور مذہبی شمولیت کے موضوع کو فروغ دینے کے لیے کی گئی تھی۔ میٹنگ میں گیانواپی تنازعہ، حجاب تنازعہ اور آبادی کنٹرول جیسے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔RSS chief mohan bhagwat meets muslim intellectuals in delhi
میٹنگ میں سابق چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) ایس وائی قریشی، دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) نجیب جنگ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ، سابق ایم پی شاہد صدیقی اور تاجر سعید جیسے کئی دانشوروں نے شرکت کی۔