اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

RSS Chief Meets Imam Umar Ahmed Ilyasi عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ’فادر آف نیشن‘ قرار دیا - RSS chief meets Imam Umar Ahmed Ilyasi

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے دہلی میں امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ تک میٹنگ جاری رہی۔ RSS chief meets Imam Umar Ahmed Ilyasi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 22, 2022, 12:23 PM IST

Updated : Sep 22, 2022, 6:04 PM IST

نئی دہلی: آج آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو 'راشٹر پتا (فادر آف نیشن) اور 'راشٹر رشی' قرار دیا ہیں۔ وہیں پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ اس موقع پر مولانا الیاسی نے کہا کہ ہم سب کا ڈی این اے ایک ہے جبکہ صرف خدا کی عبادت کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔

مزید پڑھیں:RSS Chief Mohan Bhagwat visits the Mosque: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا مسجد دورہ

الیاسی نے کہاکہ ’موہن بھاگوت کا ہمارے پاس آنا ایک اعزاز ہے۔ بھاگوت ہم سے ملاقات کے لیے امام ہاؤس آئے اور وہ ہمارے راشٹر پتا اور راشٹر رشی ہیں‘۔ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔ ہم سب مختلف طریقے سے عبادت کر سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہم سب انسان ہیں۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’ہندوستان وشو گرو بننے کے راستے پر ہے اور ہم سب کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘۔

وہاں موجود صحافیوں نے جب الیاسی سے دوبارہ دریافت کیا کہ کیا انہوں نے بھاگوت کو 'راشٹر پیتا' کہا ہے تو الیاسی نے کہا، ''بالکل، وہ 'راشٹر پیتا' (قوم کے باپ) ہیں۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو 'آل انڈیا امام سنگٹھن' کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کستوربا گاندھی مارگ میں واقع مسجد میں ایک بند کمرے میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ تک میٹنگ جاری رہی۔ بھاگوت کے ساتھ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار کرشنا گوپال، رام لال اور اندریش کمار بھی موجود تھے۔ آر ایس ایس سربراہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم دانشوروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔RSS chief meets Imam Umar Ahmed Ilyasi

مزید پڑھیں: Mohan Bhagwat Meets Muslim Intellectuals موہن بھاگوت نے متعدد مسلم دانشوروں سے ملاقات کی

آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے کہا کہ آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک تمام فرقہ کے لوگوں سے ملتے ہیں۔ یہ عام مکالمہ کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

Last Updated : Sep 22, 2022, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details