ملک بھر میں وجےدشمی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (Rashtriya Swayamsevak Sangh) کے صدر دفتر ناگپور میں بھی دسہرہ کا تہوار منایا جارہا ہے۔ بتادیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا قیام 1925 میں وجے دشمی کے دن عمل میں آیا تھا۔
ہر سال اس دن سنگھ دسہرہ کا تہوار بڑے دھوم دھام سے مناتا ہے۔ اس بار سنگھ 96واں یوم تاسیس منارہا ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ یہ سال ہماری آزادی کا 75واں سال ہے۔ ہم 15 اگست 1947 کو آزاد ہوئے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اس کا فارمولا اپنے ہاتھ میں لیا۔ ہمیں یہ آزادی راتوں رات نہیں ملی۔ آزاد بھارت کی تصویر کیا ہونی چاہیے، بھارت کی روایت کے مطابق ملک کے تمام علاقوں سے تمام ذاتوں سے نکلنے والے ہیروز نے قربانیاں دیں۔