اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi On PM Cares Fund: مودی نے کورونا سے بے سہارا ہوئے بچوں کے لیے پی ایم کیئرز سے امدادی رقم جاری کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج جب ہماری حکومت اپنے آٹھ سال مکمل کر رہی ہے، تو ملک کا اعتماد، اہل وطن کا خود پر بھروسہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، ہزاروں کروڑ کے گھپلے، اقربا پروری، ملک بھر میں پھیل رہی دہشت گرد تنظیم، علاقائی تفریق جیسے کچھ چکروں میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا ہوا تھا، اب اس سے باہر نکل رہا ہے۔ PM Modi On PM Cares Fund

مودی نے کورونا سے بے سہارا ہوئے بچوں کے لیے پی ایم کیئرز سے امدادی رقم جاری کی
مودی نے کورونا سے بے سہارا ہوئے بچوں کے لیے پی ایم کیئرز سے امدادی رقم جاری کی

By

Published : May 30, 2022, 2:05 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ان بچوں کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ اسکیم کے تحت امداد جاری کی جو کورونا کے دور میں اس انفیکشن کی وجہ سے اپنے والدین یا سرپرستوں کو کھونے کی وجہ سے بے بس ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم کیئرز فار چلڈرن اس بات کا عہد ہے کہ ملک کا ہر شہری انتہائی حساسیت کے ساتھ ان بچوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایسے بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے ان کے گھروں کے قریب ہی سرکاری یا پرائیویٹ اسکولوں میں ان کا داخلہ کرایا جا چکا ہے۔ Rs 4,000 per month for kids orphaned during Covid: PM Modi



انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اگر کسی بچے کو پروفیشنل کورس یا اعلیٰ تعلیم کے لیے قرض کی ضرورت ہے، تو پی ایم کیئرز اس میں بھی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری روزمرہ ضروریات کے لیے دیگر اسکیموں کے ذریعے ان کے لیے ماہانہ 4000 روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ایسے بچے اسکول کی تعلیم مکمل کرلیں گے تو مستقبل کے خوابوں کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہوگی۔ اس کے لیے 18 سے 23 سال کے نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ ملے گا اور جب بچے 23 سال کے ہو جائیں گے تو انہیں 1000000 روپے کی یکمشت امداد دی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پی ایم کیئر فار چلڈرن کے ذریعے بچوں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈ بھی دیا جا رہا ہے۔ اس سے انہیں پانچ سال تک مفت علاج کی سہولت بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پی ایم کیئرز کے ذریعے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ کوشش کسی ایک شخص، تنظیم یا حکومت کی محض کوشش نہیں ہے، بلکہ ہمارے کروڑوں ہم وطنوں نے اپنی محنت اور پسینے کی کمائی پی ایم کیئرز میں دی ہے۔



وزیر اعظم نے کہا میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کوشش اور تعاون آپ کے والدین کے پیار کی تلافی نہیں کر سکتا، لیکن آپ کے والد اور والدہ کی غیر موجودگی میں ماں بھارتی اس بحران کی گھڑی میں آپ سبھی بچوں کے ساتھ ہیں۔ ملک کے جذبات آپ کے ساتھ ہیں اور پورا ملک آپ کے خوابوں کی تکمیل کے لیے آپ کے ساتھ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری انسانیت وبا سے متاثر ہوئی ہے۔ دنیا کا شاید ہی کوئی کونا ہوگا، جہاں صدی کے اس سب سے بڑے سانحے نے لوگوں کو کبھی نہ بھلائے جانے والے گاوں نہ دئے ہوں۔ آپ نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس بحران کا مقابلہ کیا اس کے لئے میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:۔PM Modi On Nano Urea Liquid: پورے ملک میں آٹھ نئی نینو یوریا فیکٹریاں لگائی جائیں گی، مودی


انہوں نے کہا کہ پی ایم کیئرز نے کورونا کے دوران اسپتال تیارکرنے، وینٹی لیٹر خریدنے اور آکسیجن پلانٹ لگانے میں بھی بہت مدد کی، اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں، اتنے ہی خاندانوں کا مستقبل بچایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بڑے سے بڑے ماحول میں بھی اگر ہم خود پر یقین رکھیں تو روشنی کی کرن ضرور نظر آتی ہے، خود ہمارا ملک بھارت اس کی سب سے بڑی مثال پیش کرتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر بدعنوانی کی برائی پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہماری حکومت اپنے آٹھ سال مکمل کر رہی ہے، تو ملک کا اعتماد، اہل وطن کا خود پر بھروسہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، ہزاروں کروڑ کے گھپلے، اقربا پروری، ملک بھر میں پھیل رہی دہشت گرد تنظیم، علاقائی تفریق جیسے کچھ چکروں میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا ہوا تھا، اب اس سے باہر نکل رہا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details