بھارت کے سابق کرکٹر ونود کمبلی کا خیال ہے کہ 2021 کے ورلڈ کپ کے بعد اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ٹی 20 میں بھارت کے کپتان ہوں گے۔
کمبلی نے کہا کہ "اب ویراٹ کوہلی کپتانی سے سبکدوش ہو رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ روہت کو موقع مل سکتا ہے۔ ویراٹ اب اپنی پوری صلاحیت سے کھیلیں گے کیونکہ اب ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ میں چاہتا ہوں کہ ویراٹ آزادانہ طور پر کھیلیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روہت ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی کپتانی کا عہدہ سنبھالیں گے کیونکہ انہوں نے ممبئی انڈینز کو کئی بار جیت دلائی۔