اردو

urdu

By

Published : Jan 15, 2022, 2:21 PM IST

ETV Bharat / bharat

Rocket Scientist Somnath Replaces Sivan as ISRO Chief: ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اسرو کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی

سرکردہ راکٹ سائنسداں ڈاکٹر ایس سومناتھ نے باوقار ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو)کے صدرنشین کی ذمہ داری گذشتہ رو زسنبھال لی۔

ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اسرو کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی
ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اسرو کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی

ڈاکٹر ایس سومناتھ، سیون کے جانشین ہیں Somnath Replaces Sivan as ISRO Chief جن کی میعاد مکمل ہوگئی ہے۔ سیون 2018 میں اسرو کے سربراہ مقرر کئے گئے تھے۔ دسمبر 2020 میں ان کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

عہدہ کی ذمہ داری حاصل کرنے کی تاریخ سے 3سال تک کے لئے سومناتھ اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ اسرو کے صدرنشین‘خلائی سکریٹری اور خلائی کمیشن کے سربراہ ایک ہی شخص ہوتا ہے۔

سومناتھ Dr S Somnath اس سرکردہ خلائی ادارہ کے دسویں صدرنشین ہیں جنہوں نے 22 جنوری 2018 کو وکرم سارا بھائی اسپیس سنٹر کے سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی تھی۔ سومناتھ نے کولم کے ٹی کے ایم کالج آف انجینئرنگ سے میکانیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کی تکمیل کی تھی اور بنگالورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ خلائی گاڑیوں کی سسٹم انجینیئرنگ کے شعبہ کے ماہر ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details