اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Road Accident In Telangana:تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں سڑک حادثہ - سڑک حادثہ میں 18 افراد زخمی

یہ حادثہ ضلع کے برمیاگیٹ علاقہ کے قریب آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔ Road Accident In Telangana

تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں سڑک حادثہ
تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں سڑک حادثہ

By

Published : Jan 8, 2022, 2:09 PM IST

تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر 18 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے برمیاگیٹ علاقہ کے قریب آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔ Road Accident In Telangana

اس حادثہ میں گاڑی میں سوار ایک خاتون ہلاک اور دیگر 18شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ اور راجستھان میں سڑک حادثہ، 20 ہلاک

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں منتقل کیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے کرین کی مدد سے حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details