بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے کدوا معاون تھانہ علاقہ میں ہائیوا اور آٹورکشہ کے مابین ہوئی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ خلیفہ ٹولہ گاﺅں کے نزدیک جمعرات کی رات ہائیوا نے آٹو رکشہ میں ٹکر مار دی ۔ اس واقعے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگے ۔ تمام زخمیوں کو نوگچھیا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
مزید پڑھیں:۔Bilaspur Road Accident: بلاسپور سڑک حادثہ میں 15 افراد زخمی