Road Accident In Ayodhya: سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک، پندرہ زخمی - یودھیا سڑک حادثہ
ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے تھانہ کینٹ کے ممتاز نگر کے قریب این ایچ 27 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ہائی وے پر ایک نجی بس کے پلٹنے سے تین خواتین ہلاک ہو گئیں جب کہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک، 15 زخمی
ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے تھانہ کینٹ کے ممتاز نگر کے قریب این ایچ 27 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ہائی وے پر ایک نجی بس کے پلٹنے سے تین خواتین ہلاک ہو گئیں جب کہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔