اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع کے بیور علاقے میں گزشتہ شب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اجمیر کے جے ایل این اسپتال ریفر کیا گیا ہے، جہاں انکا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب پٹرول اور گندم سے بھرے دو ٹرک کا آپس میں تصادم ہوگی۔ دونوں ٹرک آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں اور یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کھڑی دیگر کاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Ajmer Road Accident سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی - ajmer road accident
ضلع اجمیر میں ایک سڑک حادثہ میں چار افراد کے ہلاک جبکہ دیگر کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو اجمیر کے جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بیور ہائی وے پر کل رات پٹرولیم مصنوعات سے بھرے ٹینکر اور اناج سے بھرے ٹرک کے درمیان اچانک تصادم ہوگیا۔ جس کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر ایک شخص دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ آس پاس کے مقامی لوگوں اور راہگیروں نے زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ حادثے میں دیگر شدید زخمیوں کو فوری طور پر بیور اسپتال سے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جے ایل این اسپتال ریفر کیا گیا۔ سڑک حادثے میں دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس کا پھیل پیدا ہو گیا اور لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ دھماکے سے آس پاس کے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔Road Accident In Noida نوئیڈا میں بھیانک سڑک حادثہ، خاتون کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا