پٹنہ: بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) زیر قیادت مہاگٹھ بندھن نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر اگنی پتھ منصوبہ سے روزگار کے نام پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ Tejashwi Yadav Demand to Stop Agnipath Scheme کیا ہے۔
اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسو ی پرساد یادو، سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اور مہاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس کو چھوڑ کر تمام بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل نے اگنی پتھ منصوبہ کی مخالفت میں بہار قانون ساز اسمبلی احاطہ سے گورنر ہاﺅس کی جانب دھیرے ۔ دھیرے بڑھتے رہے ۔ میڈیا اہلکاروں کا ہجوم بھی ان کے ساتھ رہا۔ Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme
گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کے بعد گورنر ہاﺅس احاطہ کے باہر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسو ی یادو نے بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں مرکزی حکومت سے فوری طور پر اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی اگنی پتھ کے احتجاج کے دوران بہار میں گرفتار کئے گئے تمام تحریک کاروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ Tejashwi Yadav On Agnipath Scheme