اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tejaswi Yadav Birthday تیجسوی یادو نے پارٹی دفتر میں کارکنان کے درمیان سالگرہ کا کیک کاٹا - تیجسوی یادو کے یوم پیدائش پر پارٹی دفتر میں تقریب

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تیجسوی یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا اور کارکنان و عوام کا شکریہ ادا کیا۔ Tejaswi Yadav Birthday

یوم پیدائش پر تیجسوی یادو نے پارٹی دفتر میں کارکنان کے درمیان کیک کاٹا
یوم پیدائش پر تیجسوی یادو نے پارٹی دفتر میں کارکنان کے درمیان کیک کاٹا

By

Published : Nov 9, 2022, 5:09 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کا آج 33واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر آر جے ڈی کے رہنماوں و کارکنان نے کافی جوش و خروش کے ساتھ سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا۔ لوگ رات سے ہی تیجسوی یادو کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے تھے اور شہر کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے بینر و پوسٹر چسپاں کرکے مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کی عمردراز کی دعائیں کررہے ہیں۔ تیجسوی یادو بھی کارکنان کی محبت کو دیکھتے ہوئے آج ویر چندر پٹیل میں واقع ریاستی دفتر پہنچے اور سینکڑوں کی تعداد میں موجود پارٹی کارکنان سے ملاقات کر یوم پیدائش کی مبارک باد قبول کی۔RJD workers celebrates Tejashwi Yadav Birthday in party office


مزید پڑھیں:۔Tejashwi Yadav Birthday: کرکٹر سے نائب وزیر اعلیٰ تک کا سفر

یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کارکنان نے دفتر کے کانفرنس ہال کو غباروں اور پھولوں سے سجایا۔ تیجسوی یادو نے جیسے ہی کیک کاٹا چاروں طرف سے یوم پیدائش کی مبارک بادیں پیش کی جانے لگیں۔ رہنماوں نے ایک ایک کر کے تیجسوی کو کیک کھلایا اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر تیجسوی یادو نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی محبتوں کا میں ممنون و مشکور ہوں۔ اس محبت کا میں قرض دار ہو گیا ہوں۔ میں عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ کھڑا رہا ہوں اور آگے بھی کھڑا رہوں گا۔ میری کوشش ہے کہ بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے اور اس کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہم لوگ کام کر رہے ہیں اور بہت جلد بہار میں جو بھی بےروزگار ہیں انہیں روزگار دیا جائے گا۔ کئی محکمہ میں نوکریاں دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مزید پیش رفت جاری ہے۔ اس موقع پر ریاستی نائب صدر ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ تیجسوی یادو آج ملک میں نوجوانوں کے لیے ایک آئیکون کی طرح ہیں۔ انہوں نے بہار کی قیادت کو سنبھالا ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقعات ہیں جسے وہ پورا کریں گے۔ تیجسوی یادو نئی سوچ کے مالک ہیں۔ ان کی نظر بالیدہ ہے، آج ہم تمام لوگ ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details