اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Influences Madrassa Education: اومیکرون اور کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات سے مدارس کی تعلیم متاثر

اومیکرون اور کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے سبب ایک بار پھر مدارس کی تعلیم متاثر Madarsa Education Affected ہو سکتی ہے۔ منتظمین مدارس اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ آن لائن سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو کیسے تعلیم دی جائے گی۔ Online Classes In Madarsa

kanpur shahar e qazi on madarsa  covid effect madarsa education  madarsa facing problems due to corona  etv bharat urdu news
اومیکرون اور کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات سے مدارس کی تعلیم کافی متاثر ہوتی ہے

By

Published : Dec 31, 2021, 4:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے شہر قاضی حافظ عبدالقدوس ہادی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے کووڈ 19وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ مدارس کے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے کیونکہ مدارس کے بچوں کے پاس انڈرائڈ فون نہیں ہے، جس کے سبب مدارس کے علماء اور اساتذہ کو ان لائن تعلیم دینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Corona Influences Madrassa Education

اومیکرون اور کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات سے مدارس کی تعلیم کافی متاثر ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جن بچوں کے پاس اینڈرائڈ فون نہیں تھا، ان کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس بار پھر اومیکرون وباء کے پھیلنے سے کہیں اسکول، کالج اور مدارس بند نہ کر دیئے جائیں۔ اس خوف سے ایک بار پھر مدارس کے منتظمین پریشان ہیں کہ کیسے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔


شہر قاضی نے کہا کہ مدارس میں زیادہ تر بچوں کی فیس بہت معمولی ہوتی ہے۔ مدارس میں غریب اور پسماندہ بچوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے، ایسی صورت میں مدارس کو چلانے کے لیے خیرات و زکوٰۃ کی رقم کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے زکواۃ و خیرات کا پیسے بھی مدارس کو نہیں مل سکا ہے۔ اس بار اگر اومیکرون کی وباء کی وجہ سے مدارس بند کیے گئے تو ایک بار پھر مدارس مالی بحران کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details