کَرہیا منڈی کے قریب چوراہٹہ پولیس اسٹیشن کے تحت پولیس نے شادی کرکے واپس آنے والے جوڑے کو ایک انوکھی سزا دی۔ شادی کے بعد پولیس نے دلہا دلہن کی کار کی ہوا نکال دی۔ جس کے بعد انہیں گھر پہونچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ پولیس کی یہ کارروائی مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے شادی کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے بدلے میں کی گئی تھی۔ جس وقت جب پولیس کار کی ہوا نکال رہی تھی اس وقت کار کے اندر صرف ڈرائیور اور دلہا و دلہن ہی موجود تھے۔
- لاک ڈاؤن پر سختی سے کیا جارہا ہے عمل
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے معاملات کی وجہ سے جہاں مدھیہ پردیش حکومت نے پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، وہیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ازدواجی پروگراموں کے سلسلے میں بھی ایک نیا ہدایت نامہ تیار کیا تھا، جس کے تحت اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خاندان کے ممبران مل کر شادی کی تقریب کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ لیکن ریوا میں وزیر اعلیٰ کے احکامات کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
- سختی اتنی کہ پولیس نے دولہا کی گاڑی کی ہوا نکال دی