اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گردابی طوفان ’یاس‘ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ - طوفانی لہریں

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نےنیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی کو گردابی طوفان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔ جس کے 26 مئی کی شام تک مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

گردابی طوفان ’یاس‘ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
گردابی طوفان ’یاس‘ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

By

Published : May 23, 2021, 5:31 AM IST

کابینی سکریٹری راجیو گابا نے آج نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ میں گردابی طوفان ’یاس‘ سے نمٹنے کے لیے مرکز، ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے اس کمیٹی کو گردابی طوفان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔ جس کے 26 مئی کی شام تک مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

اس دوران 155 سے لے کر 165 کلو میٹر فی گھنٹے تک کی تیز رفتار سے کافی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ ان ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش ہونے اور طوفانی لہریں اٹھنے کا بھی اندیشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details