اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Retired IB Officer Raped Minor: ریٹائرڈ افسر نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

پولیس نے متاثرہ کے بیان پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم محکمۂ انٹیلی جنس سے سب انسپکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوا تھا۔ Retired IB Officer Raped Minor

ریٹائرڈ افسر نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی
ریٹائرڈ افسر نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی

By

Published : Mar 9, 2022, 2:19 PM IST

دہلی کے کرول باغ کے ایک ہوٹل میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ الزام آئی بی کے ایک ریٹائرڈ افسر کے خلاف ہے۔ نابالغ کی شکایت پر کرول باغ پولیس نے عصمت دری اور پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ملزم مفرور ہے۔ پولیس ٹیم اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ Retired IB Officer Raped Minor

معلومات کے مطابق 17 سالہ لڑکی نے کرول باغ پولیس سے شکایت کی اور بتایا کہ وہ مغربی دہلی میں رہتی ہے۔ اس کے والد کی دوستی 60 سالہ شخص سے تھی جو آئی بی سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ کئی بار اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ حال ہی میں وہ اسے بہانے سے کرول باغ کے ایک ہوٹل میں اپنے ساتھ لے گیا۔ یہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے۔ مزاحمت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد وہ پورے معاملے کی شکایت کرنے پولس اسٹیشن پہنچی۔

پولیس نے متاثرہ کے بیان پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم محکمۂ انٹیلی جنس سے سب انسپکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details