اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم عاشورا کے پیش نظر سرینگر میں بندشیں نافذ - جموں و کشمیر

پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا ہے اور کسی بھی شخص کو ان علاقوں میں جانے یا نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

یوم آشورہ کے پیش نظر سرینگر میں بندشیں نافذ
یوم آشورہ کے پیش نظر سرینگر میں بندشیں نافذ

By

Published : Aug 19, 2021, 2:00 PM IST

جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے عاشورہ کے پیش نظر سخت بندشیں نافذ کی ہیں اور شعیہ آبادی والے علاقوں کو سیل کیا ہے۔

سرینگر کے آبی گزر، حبہ کدل، زڈی بل، ڈلگیٹ اور دیگر متعلقہ علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

یوم عاشورا کے پیش نظر سرینگر میں بندشیں نافذ
پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا ہے اور کسی بھی شخص کو ان علاقوں میں جانے یا نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ آٹھ محرم کو لاچوک اور ڈلگیٹ سے محرم جلوس نکالے گئے تھے جن کو روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے تھے جس میں کئی افراد زخمی ہوئی تھے۔ ایک مقامی پولس افسر، ایس ڈی پی او کوٹھی باغ بھی اس دوران زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اس دوران کئی صحافیوں کی بھی پٹائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی


تاہم انتظامیہ نے اس صورتحال کا جائزہ لے کے سرینگر اور دیگر علاقوں میں سخت بندشیں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ آٹھ محرم کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details