ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری محکمہ پولیس کی ہے اور شرپسند عناصرکو بخشا نہیں جائیگا۔ دراصل سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی تھی۔
سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے متعدد افراد کے ہمراہ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں 29 جنوری کو شیواجی پارک میں ہوئے ہندو جن اکروش ریلی میں ہوئی اشتعال انگیزی کی جانب توجہ مبذول کروائی اورمطالبہ کیا کہ تلنگانہ ایم ایل اے ٹی راجہ کی اشتعال انگیزی کا سخت نوٹس لیکر قانونی کاروائی کی جائے۔ اس ضمن میں انہیں ایک خط بھی دیا گیا جس میں شرانگیزی کی تفصیلات درج تھی۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کا حوالہ دیگر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
حسین دلوائی نے شہر کی امن وامان صورتحال کی ستائش کی۔ وہیں انہوں نے شیواجی پارک میں ہوئے ہندو جن اکروش ریلی میں ایم ایل اے کے نفرت انگیز تقریر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب جہاد کے بے بنیاد الزام لگا کر ان ریاست کے پُر امن شہریوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف سخت کارروائی ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر سابق کارپقریٹر سفیان و نو،سلیم الوارے اور ععفان پٹیل بھی تھے۔