اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India China Border Row فوجیوں کا احترام کرنا درست ہے، چین کے ساتھ سختی کیوں نہیں، کانگریس

کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے فوجیوں کا احترام کرنے کے بیان سے اتفاق کیا لیکن کہا کہ حکومت کو چینی سفیر کو طلب کر کے چینی مداخلت پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہئے تھا۔Congress Slams Over China Issue

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 20, 2022, 9:43 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے فوجیوں کا احترام کرنے کے بیان سے اتفاق کیا لیکن کہا کہ حکومت کو چینی سفیر کو طلب کر کے چینی مداخلت پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہئے تھا۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کو مسٹر جے شنکر کے تبصرے پر لوک سبھا میں کہا، "ہم وزیر خارجہ کے اس بیان سے پوری طرح متفق ہیں کہ ہمارے جوانوں کا 'احترام، تعریف اور اعزاز کیا جانا چاہئے' لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات 'معمول پر نہیں' ہیں۔ پھر کیوں ہم نے چینی سفیر کو بلا کر اعتراض نامہ حوالے نہیں کیا جیسا کہ ہم پاکستان کے ہائی کمشنر کے ساتھ کرتے ہیں۔

فوجیوں کی 'عزت' کی بات تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سرحد پر دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں لیکن سوال کیا کہ کیا یہ بھی احترام کا احساس تھا جب 19 جون 2020 کو مسٹر مودی کو 20 جوانوں کی شہادت پر یہ کہنے کی تحریک ملی کہ ’’نہ کوئی ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی کوئی گھسا ہوا ہے۔

کانگریسی لیڈر نے یہ سوال بھی کیا کہ جب چین کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں تو 2021-22 میں چین پر تجارتی انحصار کو ریکارڈ بلندی تک کیوں پہنچنے دیا گیا جس میں 95 ارب ڈالر کی درآمدات اور 2021-22 میں 74 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا ۔ ستمبر میں روس کے ووستوک 22 مشق میں ہندوستانی فوجیوں نے چین کے ساتھ فوجی مشقیں کیوں کیں؟

انہوں نے کہا، 'وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو یکطرفہ طور پر ایل اے سی کی پوزیشن تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن چینی فوجیوں نے ڈیپسانگ کے اندر 18 کلومیٹر اندر آنے کے بعد گزشتہ دو برسوں سے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے فوجی مشرقی لداخ میں 1000 مربع کلومیٹر کے علاقے میں گشت کرنے سے قاصر ہیں جہاں وہ پہلے گشت کیا کرتے تھے۔ وزیر خارجہ کب واضح الفاظ میں اعلان کریں گے کہ 2020 سے پہلے جمود کو بحال کرنا ہمارا مقصد ہے۔

کانگریس کے لیڈر نے سوال کیا، "وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چین پر دباؤ بنا رہے ہیں، پھر ہم نے 2020 سے پہلے جمود کی مکمل بحالی کو یقینی بنائے بغیر کیلاش پہاڑی سلسلے میں اپنی حکمت عملی سے فائدہ مند پوزیشن سے کیوں پیچھے ہٹ گئے۔ ہم چینیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لیے زیادہ جارحانہ اور جوابی کارروائی کیوں نہیں کرتے جیسا کہ ہم نے 1986 اور 2013 میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mallikarjun Kharge attack on BJP 'کانگریس نے ملک کے لیے قربانی دی، بی جے پی کا کتا بھی نہیں مرا'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details