کورونا وائرس کے کیسز میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر وزارت صحت کی یقین دہانی کے بعد ریزیڈینٹ ڈاکٹروں نے آج اپنی ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ہڑتال گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھی جس کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی خدمات نہ کے برابر ہورہی تھی۔ آج ہڑتال ختم ہوتے ہی دوپہر بعد اسپتالوں میں میڈیکل خدمات بحال ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ فی الحال ہڑتال پندرہ دنوں کے لیے ملتوی کی جاتی ہے اگر ان کے مطالبہ پر غور نہیں کیاگیا تو پھر وہ ہڑتال پرجاسکتے ہیں۔ Resident Doctors Called Off Strike
Resident Doctors Called Off Strike: دہلی، ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کی ہڑتال ختم - وزار صحت نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو یقین دلایا
ڈاکٹر منیش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر صحت سے بھی کئی بار بات چیت ہو چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت پر کوئی نہ کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔ Resident Doctors Called Off Strike
ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم
ڈاکٹر منیش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر صحت سے بھی کئی بار بات چیت ہو چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت پر کوئی نہ کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔ اس کے علاوہ جوائنٹ سی پی کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے جو بھی واقعہ پیش آیا اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔