سید مشتاق علی ٹی۔20 ٹورنامنٹ میں37 گیندوں میں ہی دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے اور ریاست کیرالا کا نام روشن کرنے والے جارحانہ سلامی بلے باز محمد اظہر الدین نے کہا کہ انہیں اننگز کا آغاز کرنا زیادہ آرام دہ محسوس ہوتا ہے اور وہ بلا کسی جھجھک کے اننگ کا افتتاح کرتے ہوئے تیز گیندبازوں کو کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ حالانکہ انہیں حالیہ دنوں میں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کروائی گئی تھی۔
آئی پی ایل میں داخلہ اور ملک کی نمائندگی کرنا اصل مقصد: محمد اظہرالدین
بھارت کے مختلف شہروں میں جاری سید مشتاق علی ٹی۔20 ٹورنامنٹ میں37 گیندوں میں ہی دوسری تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے محمد اظہر الدین کی خواہش آئی پی ایل میں داخلہ اور بہترین کھیل پیش کرکے ملک کے لیے نمائندگی کرنا اصل مقصد ہے۔
آئی پی ایل میں داخلہ اور بہترین کھیل پیش کرکے ملک کے لیے نمائندگی کرنا اصل مقصد: محمد اظہرالدین
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے نام کی مناسبت پر انہوں نے کہا کہ ان کے 7 بھائی ہیں اور سبھی کرکٹ سے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ان کے سب سے بڑے بھائی نے اظہر الدین کے نام پر ان کا نام رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل ان کے مقاصد میں شامل ہے لیکن اس کے بارے میں وہ ابھی نہیں سوچ رہے ہیں۔