بنگلورو: کرناٹک کی مزری وزیر ششیکلا جولے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے دور کی 'سلام آرتی'، 'سلام منگلارتھی' اور 'دیوتیگے سلام' جیسی مندروں کی رسومات کا نام مقامی نام سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جولے نے واضح کیا کہ رسومات کو بند نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 'دیوتیج سلام' کا نام 'دیوتیج نمسکار'، 'سلام آرتی' کو 'آرتی نمسکار' اور 'سلام منگلارتھی' کا نام 'منگلارتھی نمسکار' رکھا جائے گا۔ حکومت نے ایک سرکلر جاری کردیا ہے۔ Rename Tipu era Temple Rituals
انہوں نے کہا کہ رسومات روایت کے مطابق جاری رہیں گی، جب کہ صرف ان کے نام تبدیل کیے جائیں گے تاکہ 'ہماری زبان' کے الفاظ شامل ہوں۔ اس سے قبل کئی ہندو گروپوں کی جانب سے کولور شری موکامبیکا مندر، میلکوٹ چیلواناریانا سوامی مندر وغیرہ میں ٹیپو سلطان سے منسلک اس طرح کی رسومات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ اقدام حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹیپو سلطان کے بارے میں موقف کے مطابق ہے۔ بی جے پی اور کچھ ہندو تنظیمیں ٹیپو کو ایک 'مذہبی جنونی' اور 'سفاک قاتل' کے طور پر دیکھتی ہیں۔ کچھ کنڑ تنظیمیں اسے 'اینٹی کنڑ' کہتی ہیں۔ تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ٹیپو نے مقامی زبان کی قیمت پر فارسی کو فروغ دیا تھا۔
سال 2019 میں بھگوا پارٹی کی حکومت نے سالانہ 'ٹیپو جینتی' کی تقریبات کو منسوخ کر دیا تھا، جو 2015 سے (مسٹر سدارامیا کی قیادت میں کانگریس کے دور حکومت میں) پوری ریاست میں انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی جا رہی تھی ۔