نئی دہلی: گجرات حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بلقیس بانو کے 11 قصورواروں کو معافی دینے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ معافی کی پالیسی کے تحت ان کو معافی اس لیے دی گئی کیونکہ انہوں نے 14 سال قید کی سزا پوری کر لی تھی اور ان کا رویہ اچھا پایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ تیسری پارٹی اس معاملے میں مقدمہ درج نہیں کر سکتی۔ سبھاشنی علی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی درخواست سیاسی طور پر محرک ہے، ایک سازش ہے۔ تاہم اس معاملے پر منگل کو دوبارہ سماعت ہوگی۔Gujarat Govt to SC in Bilkis Bano Case
گجرات حکومت نے عرضی گزاروں (سبھاشنی علی، مہوا موئترا) کے ذریعہ عرضی داخل کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ معافی کو چیلنج کرنا مفاد عامہ کی عرضی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ یہ حقوق کا غلط استعمال ہے۔ گجرات حکومت نے کہا ہے کہ تمام مجرموں کو رہا کرنے کا فیصلہ بورڈ میں شامل تمام افراد کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس میں سزا کے دوران مجرموں کے رویے پر بھی غور کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے 11 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجرموں نے جیل میں 14 سال یا اس سے زیادہ کی سزا پوری کر لی تھی اور ان کا برتاؤ اچھا پایا گیا تھا۔