اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: بی جے پی کی وجہ سے ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ادھو ٹھاکرے

شیوسینا کے سربراہ ٹھاکرے نے اورنگ آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روپیہ (ڈالر کے مقابلے) میں گراوٹ آرہی ہے، لیکن ہماری فکر یہ ہے کہ شیولنگ کس مسجد کے نیچے ہے، تاج محل کے نیچے کیا ہے، گیانواپی مسجد کے اندر کیا ہے؟"Uddhav Thackeray criticizes bjp on prophet remarks

بی جے پی کے باعث ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ادھو ٹھاکرے
بی جے پی کے باعث ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ادھو ٹھاکرے

By

Published : Jun 9, 2022, 12:33 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے گئے متنازعہ ریمارکس کی وجہ سے ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور عرب ممالک نے اس معاملے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارت پر معافی مانگنے کا دباؤ ڈالا ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روپیہ (ڈالر کے مقابلے) گر رہا ہے، وہیں دوسری طرف مسجد میں شیولنگ تلاش کرنے کی فکر ہے۔ انہوں نے کشمیر میں ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے رہنماوں کو سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے وہاں (کشمیر میں) چھاپے مارے جائیں۔ Uddhav says due to bjp country faced embarrassment at international level

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف کیے گئے متنازعہ ریمارکس پر انہوں نے کہاکہ ’’مغربی ایشیا اور عرب ممالک نے ہمارے ملک کو گھٹنے پر کھڑا کردیا ہے اور ہم پر معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ اس کی وجوہات کیا تھیں کہ بھارت کو معافی مانگنی پڑی۔ ملک نے کیا کیا؟ جرم بی جے پی اور اس کے ترجمانوں نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 'بی جے پی کے ترجمان یا بی جے پی کی طرف سے کہے گئے الفاظ کسی بھی معاملے پر بھارت کا موقف نہیں ہو سکتے۔ بی جے پی کے ترجمان کے استعمال کردہ الفاظ (پیغمبر محمد کے لیے) نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی شبیہ کو داغدار کیا۔ اس سے میرے ملک کی شبیہ خراب ہوئی، بی جے پی کی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں (راشٹریہ سویم سیوک) سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ بی جے پی سے ایسے رویے کی توقع رکھتے تھے جیسا کہ آج دیکھا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:۔Delhi Police Case Over Hate On Social Media: نفرت پھیلانے کے الزام میں نُپور شرما، صبا نقوی، نوین جندل و دیگر کے خلاف مقدمہ درج

اپنی تقریر کے دوران شیوسینا کے سربراہ ٹھاکرے نے ہندوتوا سے لے کر مہنگائی اور بی جے پی کے ترجمانوں تک کے تمام متنازعہ بیانات کے لیے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ٹھاکرے نے ریلی کے دوران کہاکہ "مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روپیہ (ڈالر کے مقابلے) میں گراوٹ آ رہی ہے، لیکن ہماری فکر یہ ہے کہ شیولنگ کس مسجد کے نیچے ہے، تاج محل کے نیچے کیا ہے، گیانواپی مسجد کے اندر کیا ہے؟" اسی دوران بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس نے اورنگ آباد میں ٹھاکرے کی تقریر کو طنزیہ اور بغیر کسی ٹھوس بنیاد کے قرار دیا۔ فڈنویس نے ٹھاکرے کا نام لیے بغیر ٹویٹ کیاکہ "ایسے لوگوں کو دیکھنا متضاد ہے جو دوسروں کو علم بانٹتے ہیں، لیکن جب فیصلہ کرنے کی بات آتی ہے تو خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ مہاراشٹر میں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی رہنما نے کہاکہ "کسانوں سے فصل کے نقصان کے لیے بھاری معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب اسے فراموش کر دیا گیا ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details