اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Condemnation of Balakrishna: اے پی اسمبلی میں چندرابابوکی اہلیہ کے خلاف ریمارکس، بالاکرشنا کی مذمت - آندھراپردیش کی خبریں

فلم اداکار و رکن اسمبلی بالاکرشنا، چندرابابونائیڈو کے برادارنسبتی ہیں۔انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاست کی بحث میں خواتین کو گھسیٹنے پر وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا۔

اے پی اسمبلی میں چندرابابوکی اہلیہ کے خلاف ریمارکس، بالاکرشنا کی مذمت
اے پی اسمبلی میں چندرابابوکی اہلیہ کے خلاف ریمارکس، بالاکرشنا کی مذمت

By

Published : Nov 20, 2021, 10:53 PM IST

Updated : Nov 20, 2021, 11:00 PM IST

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے رکن اسمبلی بالاکرشنا نے گزشتہ روز حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کی جانب سے تلگودیشم کے صدرو سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی اہلیہ کے بارے میں مبینہ نامناسب ریمارکس کی مذمت کی ہے۔

بالاکرشنا، چندرابابو کے برادارنسبتی ہیں۔انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاست کی بحث میں خواتین کو گھسیٹنے پر وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا۔اس واقعہ پر گذشتہ روز چندرابابونائیڈو کافی برہم ہوگئے تھے اور انہوں نے ایوان میں ہی برہمی کے عالم میں یہ کہہ دیا تھاکہ ان کو وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کے رویہ سے شدید دکھ پہنچا ہے اور وہ ریاست کے وزیراعلی بننے تک ایوان میں داخل نہیں ہوں گے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران چندرابابو روپڑے تھے۔اسمبلی میں پیش آئے اس واقعہ پر بالاکرشنا نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اپوزیشن پر نکتہ چینی کے لئے حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کی جانب سے استعمال کردہ الفاظ پر شدید اعتراض کیا۔انہوں نے واضح کیاکہ اسمبلی عوامی مسائل پر مباحث کیلئے ہے نہ کہ کسی کی کردار کشی کے لئے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ گھریلو خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر خاموش نہ بیٹھنے کا انتباہ دیا۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے مسئلہ پر بات کرنے کے بجائے ایوان میں شخصی ایجنڈہ پر بات کی جارہی ہے جو کافی دکھ کی بات ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 20, 2021, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details