اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نویں دن بھی راحت

دارالحکومت دہلی میں مسلسل نویں دن بھی دونوں ایندھنوں کے دام مستحکم رہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نویں دن بھی راحت
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نویں دن بھی راحت

By

Published : Nov 13, 2021, 1:13 PM IST

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں مسلسل نویں دن بھی دونوں ایندھنوں کے دام مستحکم رہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔ گھریلو بازار میں ہفتہ کو نویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.87 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.87-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details