ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو Reliance Jio سے لوگوں کی دلچسپی اور کشش اب ختم ہوتی جارہی ہے کیونکہ ستمبر کے مہینے میں 1.90 کروڑ صارفین نے جیو کو خیر باد کہہ دیا ہے اسی عرصے کے دوران ملک تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں بھی 10.8 لاکھ کی کمی واقع ہوئی، جب کہ دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کی تعداد میں 2.47 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
Reliance Jio setback: ستمبر میں 1.90 کروڑ صارفین نے ریلائنس کا چھوڑا دامن
ٹیلی کام ریگولیٹری ٹرائی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کے لیے ٹیلی فون صارفین کے لیے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ریلائنس جیو Reliance Jio کے صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 90 لاکھ 23 ہزار 618 کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔جیو بھارت میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی
ٹیلی کام ریگولیٹری ٹرائی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کے لیے ٹیلی فون صارفین کے لیے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ریلائنس جیو کے صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 90 لاکھ 23 ہزار 618 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس کے صارفین کی کل تعداد 4.29 فیصد کم ہو کر تقریباً 42.5 ملین رہ گئی۔ اس دوران ووڈا آئیڈیا کے صارفین کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 806 یعنی 0.40 فیصد کم ہوکر تقریباً 27 کروڑ رہ گئی ہے۔
(یو این آئی)