اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع ڈوڈہ میں پانچ دن بازار کھولنے کی اجازت، دو دن لاک ڈاؤن - dc doda

جموں و کشمیر کے جن خطوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتتے ہوئے ہفتہ کے پانچ دن بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ڈوڈہ بھی شامل ہے۔

ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر وکاس شرما
ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر وکاس شرما

By

Published : Jun 14, 2021, 8:49 PM IST

ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بازار کو متبادل دِنوں میں کھولنے کا سلسلہ ختم کیا گیا ہے اور اب ہفتہ میں پانچ دِن تمام دکانیں کھولنے کی اجازت ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر نے دے دی ہے۔

لیکن ہفتہ وار کورونا کرفیو ، جمعہ کی شام سے لے کر پیر کی صبح تک سختی سے جاری رہے گا۔ ڈی سی نے بتایا کہ کورونا ہفتہ وار کرفیو اور کورونا کے رہنما خطوط کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے متعلقین کو متحرک رکھا گیا ہے۔

یہ لوگ چوبیس گھنٹے بازاروں کا معائنہ کریں گے تاکہ کورونا وائرس کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے عوام سے کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ضلع ڈوڈہ میں پانچ دن بازار کھولنے کی اجازت ، دو دن کورونا کرفیو

ویکسینیشن کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 70 فیصد سے زیادہ آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے منگل کے روز سے ٹیکہ کاری کا عمل چھ نامزد مقامات پر شروع کیا جائے گا۔

مزید بتایا کہ ضلع بھر میں قائم کوویڈ کیر مراکز میں آکسیجن کی وافر مقدار میں سپلائی کو یقینی بنایا جایا گا ۔ ڈی سی نے بتایا کہ سکشم اسکیم کے تحت اُن افراد کنبہ کے بچوں لئے وظیفہ کو منظوری مل گئی ہے جن کی کفالت کرنے والوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔ اُن کو متعلقہ محکمہ آنے والے کچھ دِنوں میں امداد فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details