سری نگر: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مشہور سپر اسٹار دلیپ سنگھ رانا عرف دی گریٹ کھلی کو سب جانتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد خان دی گریٹ کھلی کے بہت قریبی دوست ہیں۔ کھلی اور خان نے ایک ہی استاد ڈاکٹر رندھیر حستیر سے تربیت حاصل کی اور دونوں ایک ہی اکیڈمی میں ویٹ لفٹنگ کی تربیت حاصل کرتے تھے۔ اس دوران دونوں میں کافی گہرے تعلقات پیدا ہوگئے تھے۔ گرچہ کھلی نے اپنے طویل قد و قامت کے سبب ڈبلیو ڈبلیو ای میں انڈر ٹیکر اور باٹيسٹا سمیت کئی ریسلر کو شکت دی، جبکہ خان قابلیت کے باوجود منظر عام سے غائب ہو گئے۔ Relationship between Kashmiri wrestler Ishtiaq Ahmed Khan and The Great Khali
وہیں ریسلر اشتیاق احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے 25 سالہ نشیب و فراز اور مسقبل کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ "میرا سفر 15 برس کی عمر میں شروع ہوا، سب سے پہلے میں نے اپنی فٹنس کی بھوک کو پورا کرنے کے لیے جوڈو سیکھنا شروع کیا۔ بعد ازاں میں نے جم جوائن کی اور ساتھ ہی مرحوم بین وائیڈر سے تربیت حاصل کی۔ جنہیں باڈی بلڈنگ کا ماہر کہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ" اس کے بعد میں نے پنجاب نیشنل سکول آف باڈی بلڈنگ میں داخلہ لیا اور کورس کے دوران میری ملاقات دی گریٹ کھلی سے ہوئی، جو اس وقت دلیپ سنگھ رانا کے نام سے مشہور تھے۔ اس وقت میں نارتھ انڈیا باڈی بلڈنگ رنر اپ اور مسٹر کشمیر بن چکا ہوں۔"