اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Reduction in Maternal Mortality Rate ملک میں زچگی کی شرح اموات میں نمایاں کمی

ملک میں زچگی کی شرح اموات (ایم ایم آر) میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ صحت کی مختلف پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی معیاری زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے اقدامات نے ایم ایم آر کو نیچے لانے میں زبردست مدد کی ہے۔Maternal Mortality Rate drops In India

By

Published : Nov 30, 2022, 6:07 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں زچگی کی شرح اموات (ایم ایم آر) میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2014-16 میں زچگی کی شرح اموات 130 فی لاکھ تھی جو سال 2019-20 میں کم ہو کر 97 رہ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ بھارت نے قومی صحت پالیسی میں ایم ایم آر کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر آٹھ ریاستوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق ایم ایم آر حاصل کیا ہے۔Reduction in Maternal Mortality Rate

مرکزی وزیر نے کہا کہ صحت کی مختلف پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی معیاری زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے اقدامات نے ایم ایم آر کو نیچے لانے میں زبردست مدد کی ہے۔

بھارت کے رجسٹرار جنرل کے ذریعہ جاری کردہ ایم ایم آر پر خصوصی بلیٹن کے مطابق، بھارت میں زچگی کی شرح اموات (ایم ایم آر) میں چھ پوائنٹس کی بہتری آئی ہے اور اب یہ 97 فی لاکھ زندہ پیدائش پر ہے۔ منڈاویہ نے کہا کہ ایم ایم آر کی شرح میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ ایم ایم آر کے لیے قومی صحت پالیسی (این ایچ پی) کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور 2030 تک 70 فی لاکھ زندہ پیدائش کے ایس ڈی جی ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ (19)، مہاراشٹر (33)، تلنگانہ (43)، آندھرا پردیش (45)، تمل ناڈو (54)، جھارکھنڈ (56)، گجرات (57) اور کرناٹک (69) ہیں۔ زچگی کی شرح اموات۔

یہ بھی پڑھیں: WONDER App : 'ونڈر ایپ' کے ذریعے زچگی کی شرح اموات میں کمی لانے کی کوشش

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details