اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46،759 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد ہو گئی ہے۔

corona
corona

By

Published : Aug 28, 2021, 2:17 PM IST

ملک میں جمعہ کے روز ایک کروڑ تین لاکھ 35 ہزار 290 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 62 کروڑ 29 لاکھ 89 ہزار 134 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،759 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ اس دوران 31 ہزار 374 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 52 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز 14،876 بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 775 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 509 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،37،370 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مسلسل تین دن سے ایکٹو کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.10 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1183 بڑھ کر 55،091 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 3،301 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،55،451 ہوگئی ہے جبکہ 170 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،900 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں مسلسل تیسرے دن ایکٹو کیسز 14،049 بڑھ کر 1،95،796 ہو گئے ہیں اور 18،573 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 37،30،198 ہو گئی ہے جبکہ 179 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 20،313 ہو گئی ہے۔


کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 330 ​​کم ہوکر 18،996 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37،248 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 28،88،520 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 272 کم ہوکر 17،797 رہ گئی ہے اور 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34،835 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،56،116 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 602 بڑھ کر 15،050 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19،80،407 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 13،788 افراد کی موت ہو گئی ہے۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 24 کم ہو کر 9143 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18،410 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15،18،684 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 6166 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3867 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 6،46،761 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹوکیسز 50 کم ہو کر545 رہ گئے ہیں ۔ وہیں 9،90،260 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13،555 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں ایک اسکول کے 22 طلبہ کورونا سے متاثر


پنجاب میں ایکٹو کیسز 410 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5،83،689 ہو گئی ہے جبکہ 16،364 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 155 رہ گئے ہیں اور اب تک 8،15،140 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10،081 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے آٹھ کیسزبڑھ کر 115 ہو گئے ہیں اور اب تک 7،15،905 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ اب تک 9،652 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details