جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat کا ہیلی حادثے میں شکار ہونے کی خبر ملتے ہی سوشل میڈیا پر سیاسی رہنماؤں نے ان کی خریت کی دعائیں کی۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی Rahul Gandhi نے ٹوئٹر پر لکھا کہ' امید کرتا ہوں کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ اور ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر افراد محفوظ ہوں گے۔ جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس تباہ شدہ طیارے کی تصاویر دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا، جس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں۔ سب کی سلامتی کے لیے دعائیں کر رہا ہوں۔
وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گادکری نے ٹویٹ کیا کہ وہ یہ سن کر بہت صدمے میں ہی کہ جس ہیلی کاپٹر میں شری بپن راوت جی سوار تھے ہو تباہ ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ہر ایک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے دعا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انھیں اس آرمی ہیلی کاپٹر کی تباہی کی خبر ملی ہے جس میں سی ڈی ایس جنرل شری بپن راوت جی دیگر اعلی آرمی افسران کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ انھوں نے سب کی سلامتی اور اچھی صحت کی دعا مانگی۔
دہلی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹر پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر سلامتی کے لیے دعامانگی۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی گہر صدمے کا اظہار کرتے ٹوئٹر پر لکھا کہ' کنور سے انتہائی افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
آج پورا ملک چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ و ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر افراد کے لیے دعاگو ہے۔ مزید زخمی افراد کے لیے جلد صحت یابی کی دعا مانگی توں۔