اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cong On Rahul Gandhi Disqualification راہل کے سچ بولنے کی وجہ سے رکنیت گئی، کھڑگے - کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی

کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس فصیلے کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ان کے سچ بولنے کی وجہ سے رکنیت منسوخ کی گئی ہے۔ Cong On Rahul Gandhi's Disqualification

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 24, 2023, 3:40 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا میں رکنیت سچ بولنے کی وجہ سے ختم کر دی گئی ہے۔ جب یہاں نامہ نگاروں سے گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو ملکارجن کھڑگے نے کہا، ''ہم ایوان کے اندر اور باہر اور عوامی میٹنگوں میں سچ بولتے رہیں گے۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو جیل بھی جانا پڑے تو جائیں گے۔ آج بھی 140 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اڈانی معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ آگے بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ آج شام 5 بجے پارٹی دفتر میں طلب کی گئی ہے، جس میں گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔مکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ سچ بولنے والا کوئی بھی رکن ایوان کے اندر رہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اندر بھی سچ بولیں گے اور باہر بھی۔ قابل ذکر ہے کہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ گاندھی کیرالہ کی وایناڑ سیٹ سے لوک سبھا کے رکن تھے۔ اندھی کے خلاف کی گئی اس کارروائی سے ناراض کانگریس ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں نے یہاں احتجاج کیا، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details