اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Reaction on Ghaziabad Dharma Sansad: غازی آباد میں دھرم سنسد کے اعلان کے بعد سماجی کارکنان کا ردعمل - دھرم سنسد پر سماجی کارکنان کا رد عمل

اتراکھنڈ کے ہریدوار اور چھتیس گڑھ کے رائے پور کے متنازع دھرم سنسد کے درمیان غازی آباد میں یکم اور دو جنوری کو مجوزہ دھرم سنسد کے اعلان پر سماجی کارکنان نے ناراضگی کا Reaction on Ghaziabad Dharma Sansad اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

غازی آباد میں دھرم سنسد کے اعلان کے بعد سماجی کارکنان کا ردعمل

By

Published : Dec 30, 2021, 10:11 PM IST

گزشتہ دنوں ہریدوار میں تین روز دھرم سنسد میں سخت گیر ہندو کی جانب سے مسلم طبقہ کے خلاف دیے گئے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان Hate Speeches Made at a Dharma Sansadکی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی درمیان غازی آباد میں بھی دھرم سنسد منعقد کیے جانے کی خبرین سامنے آرہی ہے جس پر سماجی کارکنان نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کومورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔

ویڈیو

بتادیں کہ 17 سے 19 دسمبر کو ہریدوار کے بھوپت والا میں وید نکیتن دھام میں 'اسلامی بھارت میں سناتن کا مستقبل' کے موضوع پر دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے سناتن مذہب سے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کال دی گئی تھی۔ حالانکہ اس سلسلے میں ہریدوار پولیس نے تاخیر سے جتیندر نارئن تیاگی سمیت 3 کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔


ہریدوار کے بعد چھتیس گڑھ کے رائے پور میں دھرم سنسد کا اجلاس ہوا جہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں نازیبا تبصرے کیے گئے۔



ان دونوں دھرم سنسدوں کے تنازع کے بعد غازی آباد میں ہونے والی تیسری دھرم سنسد مشکلات میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یہ دھرم سنسد 1 اور 2 جنوری کو غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر میں تجویز دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دھرم سنسد میں پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس پورے معاملے پر معروف سماجی کارکن اور سائنٹسٹ Reaction on Ghaziabad Dharma Sansad گوہر رضا سے بات کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہاکہ شرم آنی چاہیے امت شاہ اور نریندر مودی کو کہ جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو گالیاں دینے والے کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہریدوار اور چھتیس گڑھ سے ان لوگوں کے حوصلہ بلند ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔'

انہوں نے کہاکہ یہ خطرناک بات ہے کہ وہ لوگ غازی آباد میں دھرم سنسد کا اعلان ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ اب ہمیں چپ نہیں بیٹھنا ہے۔'

وہیں پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ حمید نے بتایا کہ غازی آباد کی دھرم سنسد کے اعلان کے بعد ہم نے اپنے محلہ میں ایک میٹنگ کی ہے جس میں یہ طے کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو آپس میں لڑوانے نہیں دیں گے۔'

انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ جہاں جہاں یہ لوگ دھرم سنسد کرنا چاہتے ہیں یا کر سکتے ہیں ہم اس سے پہلے ہی وہاں جاکر دسٹرکٹ مجسٹریٹ کو وہ میمورنڈم دیں گے تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details