ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں راشٹریہ لوک کی جانب سے گنا بقایہ بل کے مطالبات کو لیکر مغربی اترپردیش کی سبھی اضلاع کے تحصیل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ریاست میں آج کے دن کو راشٹریہ لوک دل گنا کرانتی دیوس کی شکل میں منا رہی ہے جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے کسانوں کی مختلف مطالبات کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
'مرکزی اور ریاستی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے' اس موقع پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں کا کہنا تھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا حکومت کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرائے، ساتھ ہی کسانوں پر بقایا بجلی بلوں کو معاف کرے۔
مزید پڑھیں:۔مظفر نگر: کسان یونین کی مہا پنچایت کی تیاریاں زور و شور سے شروع
اس دوران پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں نے زراعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ روزگار دینے والی نہیں بلکہ روزگار لینے والی سرکار ہے جو ملک میں منافرت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اقتدار میں آئی ہے۔