اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

President of Ahmedabad Congress Minority Department:رشید احمد شیخ احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر منتخب

رشید احمد شیخ عرف پپو بھائی شیخ نے کہا کہ اس عہدے پر رہ کر میں سب سے پہلے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش کروں گا اور خاص طور سے گجرات میں لوگ جس طریقے سے نئی نئی پارٹیوں سے جڑ رہے ہیں انہیں کانگریس کی طرف مائل کرونگا۔ Statement Of President of Ahmedabad Congress Minority Department

رشید احمد شیخ احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر منتخب
رشید احمد شیخ احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر منتخب

By

Published : Jan 8, 2022, 2:13 PM IST

گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل کانگریس پارٹی کی جانب سے گجرات کانگریس مائناریٹی سیل Ahmedabad Congress Minority Department کی نئی باڈی کی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں محمد رشید شیخ کو احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔


اس موقع پر رشید احمد شیخ عرف پپو بھائی شیخ نے کہا کہ میں سب سے پہلے کانگریس میں ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین وزیر خان پٹھان، رکن اسمبلی غیاث الدین، رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا اور تسلیم عالم ترمیزی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے احمدآباد شہر کا کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین بنایا ہے۔

رشید احمد شیخ احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ اس عہدے پر رہ کر میں سب سے پہلے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش کروں گا اور خاص طور سے گجرات میں لوگ جس طریقے سے نئی نئی پارٹیوں سے جڑ رہے ہیں انہیں کانگریس کی طرف مائل کرونگا۔


مزید پڑھیں:۔گجرات کانگریس اقلیتی سیل کے سیکرٹری بی جے پی میں شامل


انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس مجھے جو کام کہے گی وہ میں پوری محنت سے کرونگا۔ اسمبلی انتخابات 2022 Assembly Eection 2022 کے لیے بھی خوب محنت سے کام کروں گا۔ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ مائناریٹیز کا کام کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی میں تقریبا 18 سال سے ہوں اور ہمیشہ کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کا کام کرونگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details