بالی ووڈ کے مداحوں کو جس خبر کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے۔ آخر کار مشہور بالی ووڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بھی اپنے مداحوں کی بے صبری کو ختم کرتے ہوئے شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہے۔
عالیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آج ہم نے اپنے گھر کے سب سے پسندیدہ جگہ پر جہاں ہم نے اپنے رشتے کے گزشتہ 5 سال گزارے ہیں وہاں ہم نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔عالیہ مزید لکھتی ہیں کہ ' ہم نے بہت ساری اچھی یادیں بنائی ہیں اور م ایک ساتھ مزید خوبصورت یادیں بنانے کا اور انتظار نہیں کرسکتے ۔ ایسی یادیں جو محبت، ہنسی، بےوقوفانہ لڑائیاں سے بھری ہوئی ہوں۔ ہماری زندگی کے اس خوبصورت وقت کے لیے تمام پیار اور روشنی دینے کے لیے آپ کا شکریہ'۔
رنبیر اور عالیہ اب شادی شدہ ہیں۔ دونوں کی شادی رنبیر کپور کی رہائش گاہ واستو میں ہوئی ۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ کپور اور بھٹ دونوں خاندان کے رکن کو واستو میں دیکھا گیا ہے۔ Ranbir- Alia Wedding
رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کو بھی دیکھا گیا۔ اتنا ہی نہیں عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور بڑی بہن پوجا بھٹ بھی اس شادی میں نظر آئیں Guest Arrive at Vastu for Alia Ranbir's Wedding