اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jauhar University: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی سے قبضہ ہٹا دیا - رامپور انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی سے قبضہ ہٹایا

سپریم کورٹ کے حکم کے چھ روز بعد رامپور ضلع انتظامیہ نے مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی Maulana Mohammad Ali Jauhar University in Rampur کی سیل کی گئی عمارتیوں سے سیل کھول دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے یونیورسٹی کی دو عمارتوں کے سیل کھولنے کے ساتھ ساتھ خاردار تاریں بھی ہٹا دیں ہیں۔ Administration Removed Possession from Jauhar University

rampur-district-administration-removed-possession-from-jauhar-university
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی سے قبضہ ہٹا دیا

By

Published : Jul 28, 2022, 8:11 PM IST

رامپور: ضلع انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کے ڈریم پروجیٹ مولانا محمد علی جوہر یونیوسٹی کی دو عمارتوں کے سیل کھول دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ محصولات کی ٹیم جمعرات کے روز مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پہنچی اور سیل کی گئی یونیورسٹی کی دو عمارتوں کا سیل کھول دیا۔ Administration Removed Possession from Jauhar University

واضح رہے کہ اعظم خان کو گذشتہ دن پہلے سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی، جس میں سپریم کورٹ نے رام پور ضلع انتظامیہ کو جوہر یونیورسٹی کی ضبط شدہ زمین کا سیل کھولنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی کے سیل کو کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان کو مستقل ضمانت دیتے ہوئے یوپی حکومت کو محمد علی جوہر یونیورسٹی کی ضبط شدہ زمین کا سیل کھولنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی عدالت نے ایس پی رہنما کے رامپور جانے پر پابندی لگانے کی یوپی حکومت کی درخواست کو بھی مستر کردیا۔ تاہم آج 6 دن بعد ضلع انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کی سیل عمارتیوں سے سیل کھول ڈیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے جوہر یونیورسٹی کی دو عمارتوں کے سیل اور خاردار تاریں بھی ہٹا دیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details