رائے گڑھ: مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا کر نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے آئے گا تو ان کی پارٹی مسجد کی حفاظت کرے گی اور لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی بھی مخالفت کرے گی۔ Ramdas Athawale opposed the removal of loudspeakers from the mosque
Loudspeaker Issue: رام داس اٹھاؤلے نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مخالفت کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر
مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے لاؤڈ اسپیکر معاملہ پر کہا کہ اگر کوئی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے آئے گا تو ان کی پارٹی مسجد کی حفاظت کرے گی اور لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی بھی مخالفت کرے گی۔ Ramdas Athawale opposed the removal of loudspeakers from the mosque
رام داس اٹھاؤلے رائے گڑھ ضلع کے کھپولی میں امبیڈکر سنسکار بھون کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی کے ساتھ ہوں، میری پارٹی بی جے پی کے ساتھ ہے۔ میں دیویندر فڑنویس کے ساتھ ہوں۔ اٹھاؤلے نے کہا لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی بات نہ کرو۔ اگر آپ لاؤڈ اسپیکر لگانا چاہتے ہو، تو لگا سکتے ہو۔ آپ اپنے مندر میں لاؤڈ اسپیکر لگا سکتے ہیں۔ آپ ہنومان چالیسہ پڑھ سکتے ہیں، لیکن نیا تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے الٹی میٹم دیا کہ 3 مئی تک ریاست کی تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ایم این ایس کے کارکن ریاست بھر کی مساجد کے سامنے لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ کا ورد کریں گے۔